Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج گرہن، ملک میں نماز کسوف کی ادائیگی

شائع 21 جون 2020 07:08am

سورج گرہن کے موقع پر ملک بھر میں نماز کسوف ادا کی گئی، کراچی کی مسجد میں بھی نماز کسوف ادا کی جارہی ہے، لوگ مساجد میں نماز اور دعاؤں میں مشغول ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ہورہا ہے۔

پاکستان کے کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالا دیکھا جاسکے گا۔

ملک بھر میں سورج گرہن کا آغاز نو بج کر پچیس منٹ کے قریب شروع ہوا، اور  گیارہ بجکر چالیس منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا۔